بھٹکل:11/فروری (ایس او نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے بین کالج سنگل زون سطح کے لڑکوں کافٹ بال ٹورنامنٹ 15فروری کی صبح10بجے انجمن گراؤنڈ میں افتتاح ہونے کی جانکاری انجمن ڈگری کالج کے پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ نے دی ۔
اس سلسلے میں رائیل اوک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کالج پرنسپال نے بتایا کہ انجمن کالج کی طرف سے 2014میں بھی یونیورسٹی سطح کا ٹورنامنٹ ہم نے کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا تھا ٹورنامنٹ کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کےاہل کاروں نے پھر ایک مرتبہ انجمن کالج کو موقع دیا ہے۔ انہوںنے خواہش ظاہر کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں، اسی لئے بھٹکل کے اطراف کی ڈگری کالجوں سے ہم نے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنی کالجوں کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں ضرور شریک کرائیں۔ افتتاحی تقریب کی صدارت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو کریں گے۔ ہبلی کالج کے فزیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد مہمان خصوصی ہونے کی جانکاری دی۔ انجمن ڈگری کالج کے طلبا کھیل کے میدان میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے رہے ہیں، ہر سال ہمارے طلبا کسی نہ کسی کھیل میں یونیورسٹی بلیو ہوتے ہیں۔ آئندہ سال لانگ ٹنیس ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ارادہ ہونے کی بات کہی۔ تعلیمی میدان میں بھی ہماری کالج کے طلبا ترقی کی طرف گامزن ہیں امسال بی کام میں ہمارے متعلم محمد شارف قاضیا نے یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرتے ہوئے نام روشن کرنےکی بات کہی ۔ کالج بورڈ سکریٹری محمد جاوید آرمار، نائب پرنسپال سہیل احمد مجاور، فزیکل ڈائرکٹر کے ، کلیم اللہ اور پروفیسر ایم ایم ملک اس موقع پر موجود تھے۔